عراقی شیعہ مبلغ کی تہران میں گرفتاری، لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ

عراقی شیعہ مبلغ کی تہران میں گرفتاری، لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ
عراقی شیعہ مبلغ کی تہران میں گرفتاری، لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)عراقی شیعہ مبلغ آیت اللہ حسین الشیرازی کی ایرانی فوج کےہاتھوں گرفتاری کے خلاف ان کے حامیوں نے عالمی سطح پر احتجاج شروع کردیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

العربیہ کے مطابق جمعہ کے روز برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم ایرانی سفارت خانے پرمشتعل مظاہرین نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی۔ سفارت خانے پر دھاوا بولنے والے افراد آیت اللہ حسین شیرازی کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

خبر رساں اداروں اور میڈیا کے مطابق عراقی شیعہ مبلغ کے پیروکاروں کی بڑی تعداد نے لندن میں قائم ایرانی سفارت خانے کی عمارت پر چڑھ کر ایرانی پرچم اتار پھینکا اور اس کی جگہ الشیرازی گروپ پر پرچم لہرا دیا۔’بی بی سی‘ فارسی کی رپورٹ کے مشعل ہجوم نے مقامی وقت کے مطابق 4:20 پر لندن میں ایرانی سفارت خانے پر ہلہ بول دیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے والے ھجوم میں سے چار افراد سفارت خانے کے اندر داخل ہوگئے۔لندن میں متعین ایرانی سفیر حمید بعیدی نڑاد نے ایک بیان میں بتایا کہ مظاہرین ہاتھوں میں لاٹھیاں اور چاقو لے کر اندر داخل ہوئے۔

بعدازاں ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور یہ واضح کیا کہ برطانیہ میں موجود ایرانی سفارتخانے کی  حفاظت یقینی بنانا برطانیہ کی ذمہ داری ہے ۔ 

مزید :

برطانیہ -