سعودی وزارت داخلہ عمرہ اور حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرے: طاہر اشرفی

سعودی وزارت داخلہ عمرہ اور حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرے: طاہر ...
سعودی وزارت داخلہ عمرہ اور حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرے: طاہر اشرفی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر اشرفی اور دیگر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی ، قادیانیوں کے ارض الحرمین الشریفین میں سعودی عرب کے قوانین کے مطابق داخلہ پر پابندی ہے، مرزا مسرور کا قادیانیوں کو سعودی عرب کے سفر کی ہدایت انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ سعودی وزارت داخلہ عمرہ اور حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرے گی تا کہ کوئی قادیانی دھوکہ کر کے حج اور عمرہ ویزہ حاصل نہ کر سکے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسد زکریا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا قادیانیت کے کفر کا متفقہ فیصلہ ہے اور کوئی بھی کافر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو سکتا۔ قادیانی جماعت کے سربراہ کی قادیانیوں کو مکہ مکرمہ کا زیادہ سے زیادہ سفر کرنے کی ہدایت ارض الحرمین الشریفین میں انتشار اور فساد پھیلانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور