خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے کا منہ کالا کرکے وہیں کھڑا کرنا چاہیے: رانا ثناءاللہ

خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے کا منہ کالا کرکے وہیں کھڑا کرنا چاہیے: رانا ...
خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے کا منہ کالا کرکے وہیں کھڑا کرنا چاہیے: رانا ثناءاللہ

  

فیصل آباد (آئی این پی، این این آئی) خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی تو رانا ثناءاللہ بھی پھٹ پڑے، بولے کہ سیاہی پھینکے والے کا منہ کالا کرکے وہیں کھڑا کرنا چاہئے، مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں، اس قسم کی گھٹیا حرکت ہی کریں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سیالکوٹ میں خواجہ محمد آصف پر ورکرز کنونشن کے دوران ایک شخص نے سیاہی پھینک دی، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ مخالفین کی جانب سے یہ سب کروایا جارہا ہے، مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں، وہ اس قسم کی گھٹیا حرکت ہی کریں گے۔

رانا ثناءنے مزید کہا کہ ہمیں مخالفین سے آئندہ بھی ایسے ہی واقعات کی توقع ہے، سیاہی پھینکنے والے کا منہ کالا کرکے وہیں کھڑا کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ پولیس نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد