لیبیا میں سابق صدر معمر قذافی کی لاش کے بارے میں بحث چھڑ گئی

لیبیا میں سابق صدر معمر قذافی کی لاش کے بارے میں بحث چھڑ گئی

تریپولی (ویب ڈیسک)لیبیا کے سابق مطلق العنان صدر مقتول معمر قذافی کی لاش کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ وہ کہاں گئی اور اس کو کہاں دفن کیا گیا تھا۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں لیبیا کے سابق سفیر محمد سعید آل قشاط نے روسی خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ کرنل معمر قذافی کی قبر کے بارے میں انھیں کچھ معلوم نہیں ہے۔اکتوبر 2011ءمیں ان کی ناگہانی موت کے بعد ان کی لاش مصراتہ بریگیڈز کے حوالے کی گئی تھی۔ وہ ایک ہفتے تک ایک مردہ خانے میں پڑی رہی تھی۔پھر اس کو غسل دیا گیا اور ان کی میت پر نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

اس کے بعد کچھ معلوم نہیں کہ ان کی میت کدھر گئی تھی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...