میاں چنوں: ویڈیو بنانے پر جھگڑا، بارات گاﺅں سے نکال دی

میاں چنوں: ویڈیو بنانے پر جھگڑا، بارات گاﺅں سے نکال دی
میاں چنوں: ویڈیو بنانے پر جھگڑا، بارات گاﺅں سے نکال دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خانیوال(ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو بنانے پر جھگڑا ہوگیا، بارات کو گاﺅں سے باہر نکال دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 100 پندرہ ایل سابقہ کے رہائشی سلیم حصاریہ  کی دو  بیٹیوں  کی شادی کی تقریب میں خانیوال سے بارات کے شرکا اور لڑکی والوں کے درمیان خواتین کی ویڈیو  بنانے پر جھگڑا ہوگیا۔ باراتی اور دلہن والے گتھم گتھا ہوگئے، اینٹوں اور ڈنڈوں کے وار سے رشتہ کروانے والے محمد خلیل سمیت باراتیوں کی ایک خاتون اور لڑکا شدید زخمی ہوگئے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رشتہ کروانے والے کی دونوں طرف سے خوب چھترول ہوئی، دلہن والوں نے بارات کو بغیر دلہن کے گاﺅں سے نکال دیا، بارات صلح کے انتظار میں گاﺅں سے باہر موجود رہی، لیکن مذاکرات کے باوجود دلہن والے رضامند نہ ہوئے اور رات گئے موصول ہونیوالی آخری اطلاعات تک بارات وہیں بیٹھی تھی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /خانیوال