حکومت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف دیوہ ریڈیو بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف دیوہ ریڈیو بند کرنے کا فیصلہ
حکومت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف دیوہ ریڈیو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف امریکی ریڈیو چینل مشال کو پہلے ہی بند کردیا ہے اور اب حکومت نے اسی طرح کے گھٹیا کاموں میں مصروف ایک اورامریکی ریڈیو ’ دیوہ ‘ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے دیوہ ریڈیو مسلسل ایسے پروگرامات نشر کر رہا ہے جو پاکستان کا منفی امیج اجاگر کررہا ہے جبکہ یہ ریڈیو سٹیشن صوبائی عصبیت اور خاص قوموں کو ریاست پاکستان کے خلاف اکسانے میں مصروف ہے۔ یہاں یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ مشال ریڈیو اور دیوہ ریڈیو دونوں ہی امریکی حکومت کے فنڈ سے قائم ادارے ’ براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز‘ (بی بی جی) کے زیر انتظام چل رہے ہیں، دیوہ ریڈیو کا ہیڈ آفس واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے ہیڈ کوارٹر میں واقع ہے اور اس پر پشتو زبان میں نشریات دی جاتی ہیں۔

امریکہ نے مشعال ریڈیو کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کردیا 

امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی پختون نے فرنٹیئر پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی بی جی کی ویب سائٹ پر لکھا ہوا ہے کہ اس مشن کا مقصد لوگوں کو اطلاع دینا، اور دنیا بھر میں رہنے والے لوگوں کو آپس میں جوڑنا ہے، لیکن آج تک ان دونوں ریڈیو چینلز نے کوئی ایک بھی ایسا اقدام نہیں کیا جس سے امریکہ میں رہنے والے پختون پاکستان یا افغانستان میں رہنے والے پختونوں کے قریب آسکیں۔امریکہ میں ایسے ہزاروں پختون آباد ہیں جن کے سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں یا بہت سے ٹیلنٹڈ پختون بھی موجود ہیں لیکن دیوہ ریڈیو پر انہیں اجاگر نہیں کیا جاتا۔” دیوہ ریڈیو کا فیس بک صفحہ یا اس کی ویب سائٹ جب بھی دیکھی جائے تو اسے دیکھ کر یوں ہی لگتا ہے کہ پاکستان مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور یہ کسی دن بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوسکتا ہے ، کیا انہیں پاکستان میں کوئی اچھی چیز نظر نہیں آتی‘۔

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ ، وزرات داخلہ نے امریکی خفیہ ادارے کا ریڈیو سٹیشن بند کردیا 

وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے ساتھ کام کرنے والے ایک صحافی نے کہا کہ جتنی زہر افشانی دیوہ ریڈیو پاکستان کے خلاف کرتا ہے اتنا منفی امیج وی او اے اردو پر نہیں دکھایا جاتا، ممکنہ طور پر عملے کے کچھ لوگ ایسے ہوسکتے ہیں جو اپنے مقاصد کیلئے دیوہ ریڈیو کو استعمال کر رہے ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...