بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی ،چیف جسٹس نوٹس لیں : پاکستانی کی دہائی

بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی ،چیف جسٹس نوٹس لیں : پاکستانی کی دہائی
بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی ،چیف جسٹس نوٹس لیں : پاکستانی کی دہائی

مدینہ منورہ( ویب ڈیسک) سگے بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی، دیار غیر سے پیسے بھجوانے والے کو کنگال کردیا گیا،مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی کارروائی ہوسکی۔ اوورسیز شکایات سیل میں بھی درخواست معہ ثبوت دے دی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کھاریاں کے رہائشی جاوید اختر سعودی عرب میں مقیم ہیں نے اپنے بھائی کو بغرض پلاٹ خریداری و تعمیر مکان خطیر رقم بھجوائی، یہ رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔ ملزم غضنفر ڈار، محمد عمیر اور ریحانہ غضنفر سکنہ جی الیون تھری نے تمام پلاٹس اپنے نام خریدے اور بعدازاں فروخت بھی کردیئے۔ پیسے بھیجنے کے بنک ثبوت موجود ہیں لیکن جب پاکستان آکر گھر  اور پلاٹ کے بارے میں استفسار کیا تو وہ انکار ی ہوگیا۔ ایک کروڑ 52لاکھ 91ہزار 562روپے بھیجے۔

پلاٹس ملے نہ مکان، اعتماد کی آڑ میں سگے بھائی نے دھوکہ دیا۔ جاوید اختر نے اوور سیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو درخواست نمبر 13186بھیج دی ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کیا مطالبہ کیا۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...