اوباڑو: ونی کرنے پر خود اور والدین کو زہر پلانے والی لڑکی جاں بحق

اوباڑو: ونی کرنے پر خود اور والدین کو زہر پلانے والی لڑکی جاں بحق
اوباڑو: ونی کرنے پر خود اور والدین کو زہر پلانے والی لڑکی جاں بحق

  

اوباڑو (ویب ڈیسک) اوباڑو میں ونی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی نے والدین اور خود زہر کھالیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق زہر سے لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ والدین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا, ہلاک ہونے والی لڑکی کے بھائی نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جرگہ نے لڑکی کو ونی اور خاندان پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

والد شاہنواز کے مطابق بیٹی نے دلبرداشتہ ہوکر خود بھی زہر پیا اور ہمیں بھی پلا دیا۔ برادری والے معاملہ رفع دفع کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی درخواست ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : جرم و انصاف