”نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں اور بلٹ پروف شیشے۔۔۔“ شیخ رشید بھی نواز شریف کو جوتا مارنے کے معاملے پر میدان میں آ گئے، مذمت کیساتھ ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

”نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں اور بلٹ پروف شیشے۔۔۔“ شیخ رشید بھی نواز شریف ...
”نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں اور بلٹ پروف شیشے۔۔۔“ شیخ رشید بھی نواز شریف کو جوتا مارنے کے معاملے پر میدان میں آ گئے، مذمت کیساتھ ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اور بلٹ پروف شیشے میں خطاب کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اپنی اوقات میں رہو اور۔۔۔“ امپائر نے احمد شہزاد کو بھرے سٹیڈیم میں ’رسوا‘ کر دیا، احمد شہزاد نے ایسا کیا کیا تھا کہ امپائر شدید غصے میں آ گئے؟ جان کر ہی آپ کو بھی غصہ آ جائے گا 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنا ایک غیر اخلاقی بات ہے۔ غیر اخلاقیات اور عدم تشدد کی جو ہوا نکل آئی ہے، یہ غلط ہے جس شریف آدمی نے جوتا مارا ہے وہ کچھ اور بھی مار سکتا تھا۔ ویڈیو دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ جب اس نے جوتا مارا تو وہاں کھڑے لوگ ہنس بھی رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سیاست میں ایک بحران اور ہلچل ہے، لوگ بے روزگار ہیں اور ان کی معاشی حالت خراب ہے۔ کارخانے بند ہو رہے ہیں اور لوگوں کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں ہیں لیکن یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ملک کی تقدیر بدل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا 

جوتا مارنے والے شخص نے جس جرات کیساتھ ہاتھ بلند کئے ہیں، انتظامیہ کو خیال کرنا چاہئے اور نواز شریف کو بلٹ پروف شیشے کے پیچھے خطاب کرنا چاہئے اور کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔ ان کی کوئی شہرت نہیں ہے اور اگر ہے تو انتخابات میں معلوم ہو جائے گا۔ لال ٹوپی والے شخص نے نواز شریف کیساتھ جو کچھ بھی کیا، بہت نیچ کام کیا ہے اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور