نواز شریف پر جوتا پھینکنے والاجامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل ، عوامی تشدد سے بیہوش ہوگیا

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والاجامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل ، عوامی تشدد سے ...
نواز شریف پر جوتا پھینکنے والاجامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل ، عوامی تشدد سے بیہوش ہوگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ جامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل ہے جو عوامی تشدد سے بیہوش ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ نعیمیہ لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ایک شخص نے جوتا پھینکا جس کے بعد اس کے ایک ساتھی نے سٹیج پر چڑھ کر نعرہ بھی بلند کیا۔ نعرہ بلند ہوتے ہی شرکا اور سکیورٹی نے اس شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف پر جامعہ نعیمیہ میں سیمینار کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینک دیا

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جوتا عبدالغفور نامی شخص نے پھینکا جو کہ جامعہ نعیمیہ کا ہی فارغ التحصیل ہے جبکہ نعرہ اس کے ساتھی ساجد نے مارا، دونوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نعرہ مارنے والے شخص کا نام منور ہے ۔ 

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...