”مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف پر جوتا۔۔۔“ عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے حوالے سے بیان جاری کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کو بھی یقین نہیں آئے گا

”مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف پر جوتا۔۔۔“ عمران خان نے نواز شریف پر جوتا ...
”مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف پر جوتا۔۔۔“ عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے حوالے سے بیان جاری کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکنا گیا تو تمام حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ ایسے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے بھی حیران کن بیان جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سابق وزیراعظم نوازشریف پر جامعہ نعیمیہ میں سیمینار کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینک دیا 

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن ملوث نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نواز شریف غلط فہمی میں نہ رہیں اور بلٹ پروف شیشے۔۔۔“ شیخ رشید بھی نواز شریف کو جوتا مارنے کے معاملے پر میدان میں آ گئے، مذمت کیساتھ ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا 

ان کا کہنا تھا کہ سیاہی یا جوتا پھینکنا مہذب طریقہ نہیں ہے اور اس کی مذمت کرتا ہوں جبکہ عام لوگوں سے کہتا ہوں کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /فیصل آباد /لاہور