لیگی رہنماﺅں پر تضحیک آمیزحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں،سعد رفیق

لیگی رہنماﺅں پر تضحیک آمیزحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں،سعد رفیق
لیگی رہنماﺅں پر تضحیک آمیزحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں،سعد رفیق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماﺅںپر تضحیک آمیزحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصرکاایک اورحملہ کردیا،احسن اقبال،خواجہ آصف،نوازشریف پرحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ۔ الامان،ہمیں کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کوچلنے دو،دشمن کاکام آسان نہ کرو۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...