چھوٹے صوبے احساس محرومی کاشکار،کوشش ہے سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے ہو،عمران خان

چھوٹے صوبے احساس محرومی کاشکار،کوشش ہے سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے ہو،عمران ...
چھوٹے صوبے احساس محرومی کاشکار،کوشش ہے سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے ہو،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی مذمت کی ،ان کا کہناتھا کہ جوتایاسیاہی پھینکنا کوئی اچھااقدام نہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھوٹے صوبے احساس محرومی کاشکارہیں،کوشش کررہے ہیں سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے ہو،ان کا کہناتھا کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنانے میں کامیاب ہوگئے تووفاق مضبوط ہوگا،عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سے وعدے کی مطابق پیپلزپارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کاساتھ دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اگرہم کامیاب ہوگئے تو ریاست مضبوط ہوگی،ن لیگ نے ہمیشہ امپائرکوساتھ ملاکرمیچ کھیلا۔چیئرمین تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی،ان کا کہناتھاخوشی ہے پی ٹی آئی کاکوئی کارکن جوتاپھینکنے میں ملوث نہیں،انہوں نے کہا کہ قائدین پرجوتایاسیاہی پھینکناقابل مذمت،ایسا نہیں ہوناچاہئے،عام لوگوں سے بھی کہتاہوں ایسانہیں ہوناچاہئے۔