جوتا پھینکنے کا واقعہ قابل مذمت،واقعہ کی مکمل تحقیقات، ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، مولانا راغب نعیمی

جوتا پھینکنے کا واقعہ قابل مذمت،واقعہ کی مکمل تحقیقات، ملوث افراد کیخلاف ...
جوتا پھینکنے کا واقعہ قابل مذمت،واقعہ کی مکمل تحقیقات، ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، مولانا راغب نعیمی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکے جانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کے بزرگوں کا جامعہ نعیمیہ سے بڑا گہرا تعلق رہا ہے، نوازشریف ہمارے معززمہمان تھے،ہمیں دکھ ہے،ہمارے مہما ن کےساتھ براسلوک ہوا،ان کا کہناتھا کہ واقعہ پرہمارادکھ بھی نوازشریف جتناہی ہے۔

مولانا راغب نعیمی نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے،جو بھی اس سازش میں ملوث ہے اس کےخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...