نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم مشاورتی اجلاس،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر غور

نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم مشاورتی اجلاس،چیئرمین اور ڈپٹی ...
نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم مشاورتی اجلاس،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر غور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے،اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سپیکر سردارایاز صادق،سعد رفیق، مشاہد اللہ خان ،طارق فضل چودھری ،راجہ ظفر الحق ،بیرسٹر ظفر اللہ ،مشاہد حسین سید، گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا،فاٹا سینیٹر عباس آفریدی اور دیگر شامل ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کی نامزدگی کا اختیار سابق وزیراعظم نوازشریف کو دیاتھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد