آپریشن ردالفساد، سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

آپریشن ردالفساد، سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار
آپریشن ردالفساد، سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود، مواصلاتی آلات ،راکٹ ،بارودی سرنگیں اور دیگر مواد برآمدہوا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے مستونگ، سبی ، پشین، کھڈکوچہ اوردیگرعلاقوں میں کارروائی کی،کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود، مواصلاتی آلات ،راکٹ، بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی