شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا

شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا ...
شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ہفتے کے روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ میں نوجوان کھلاڑی سیف بدر کو آؤٹ کرنے پر کراچی کنگز کے شاہد آفریدی کی بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 

تمام لوگوں کا کہنا ہے کہ آفریدی جیسے کھلاڑی کی جانب سے اس طرح کی حرکت ناقابل یقین ہے کیونکہ سینئرز نے جونیئرز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتی ہے لیکن دوسری جانب نوجوان سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ جان کر شاہد آفریدی بھی شرمندہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا

 سیف بدر نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کی اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ”میں اب بھی آپ کو پسند کرتا ہوں۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے Legend#کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...