زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شوہر امریکہ چلا گیا،تین سال سے کوئی رابطہ نہیں 
مسزج (کوئٹہ)
سوال: میرے شوہر، شادی کے چھ ماہ بعد امریکہ چلے گئے تھے۔ گذشتہ 3 سال سے مجھ سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی کوئی خرچہ بھیجتے ہیں۔ ایک ہی بیٹا ہے اور میں والدین کے گھر پر رہ رہی ہوں۔ آئندہ زندگی کے بارے زائچوں کی روشنی میں بتا دیں۔
جواب: رابطہ کے امکان کے بارے زائچہ میں برجوں کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔ اگر شوہر کی فیملی یا رشتہ دار پاکستان میں موجود ہیں تو ان سے رابطہ کر کے واضع صورت حال معلوم کر لیں۔ دوسری شادی میں بہتر ازدواجی زندگی کی نشاندہی ہے۔
اولاد کا برج کمزور ہے
شگفتہ عمران (لاہور)
سوال: میرا برج و ستارہ بتا دیں اولاد کب تک ہو گی مستقبل کیسا رہے گا؟
جواب: تاریخ پیدائش کے مطابق آپ کا برج حمل حاکم سیارہ مریخ ہے۔ اولاد ہونے کے بارے زائچہ میں برجوں کی پوزیشن کمزور ہے علاج معالجہ سے جلد توقع کی جا سکتی ہے۔
ٹرانسفر کب ہوگی 
روشنی (میر پور خاص)
سوال: اسلام آباد ٹرانسفر کروانے کے لئے اب تک کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہوئی ہیں۔ کب تک کامیابی ہو گی، ایم فل میں داخلہ لیا ہے کیا کر سکوں گی؟
جواب: اگلے سال کی پہلی سہ ماہی، ٹرانسفر ہونے کی خوشخبری دے گی۔ حصول علم میں حسب خواہش کامیابی ہو گی۔
سفر کا نگینہ چاہئے 
غلام دستگیر خان پاشا
سوال: میرا موافق برج اور نگینہ کون سا ہے، شادی کس سے ہو گی، اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں اور کب ہو گی؟ نام بھی بتا دیں۔ دو سال سے میں نے کوریا جانے کے لئے درخواست دے رکھی ہے، مجھے بتا دیں کہ میں کب تک چلا جاؤں گا؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں آپ کے زائچہ کے مطابق آپ کا طالع پیدائش برج جدی ہے جس کا حاکم زحل ہے۔ آپ کا موافق پتھر نیلم اور لاجورد ہے۔ لکی نمبر بلحاظ نجوم (8) ہے۔ آپ کو سفر میں کامیابی 2018ء کے بعد نظر آرہی ہے، یہ وقت صبر اور ہمت کے ساتھ گزاریں۔ سفر سے مطلوبہ قانونی دستاویز تیار کر لیں۔ غیر مکمل یا غیر قانونی دستاویزات مسائل کا باعث بن سکتی ہیں اس لئے محتاط رہیں۔
شادی کے باوجود یہ بھگتنا ہوگا 
بابر علی (جیکب آباد)
سوال: سوال شائع نہ کرنے کی خواہش۔
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق شادی کے معاملات میں مشکلات نظر آرہی ہیں اور اگر شادی ہو بھی جاتی تو بھی مشکلات آئیں گی۔ روزگار اور دیگر معاملات کے لئے مثبت طریقہ اپنائیں۔ زندگی میں منفی معاملات ردعمل کے طور پر پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں اس لئے محتاط رہیں۔
سفر اور مستقبل
الیاس علی (گجرات)
سوال: کیا میری قسمت میں بیرون ملک کا سفر ہے، اگر ہے تو کب تک اور میری شادی کب تک ہو گی، اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں؟
جواب: آپ کی قسمت میں بیرون ملک کا سفر ہے۔ 2018ء میں آپ بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ شادی میں فی الحال دیر ہے، شادی غیروں میں ہو گی۔
روحانی علاج
محمد امین (رائے ونڈ)
سوال: میں شوگر، دل کی تکلیف اور گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہوں، مجھے بتائیں کہ کیا میں طب، ہومیو پیتھی یا ایلوپیتھک کی دوائیں استعمال کرنے سے ان بیماریوں سے مکمل طور پر شفایاب ہو سکتا ہوں۔ میری حالت خاصی مخدوش ہے، کب تک اس صورت حال سے نکلنے کا امکان ہے؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کی صحت اور دیگر معاملات زندگی میں بہتری میں ابھی کچھ عرصہ ہے۔ رضا الٰہی سے مایوس نہ ہوں۔ ہومیو پیتھک علاج آپ کے لئے بہتر ہے لیکن کسی مستند معالج سے اس کے ساتھ روحانی علاج بھی کروائیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
۔۔۔
( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )