”یہ کیا ہے ، لاﺅادھر، ادھر۔ ۔ ۔“ ن لیگ کے کنونشن میں شہری ایسی چیز لے گیا کہ مریم نواز بھی دیکھ کر حیران رہ گئیں

”یہ کیا ہے ، لاﺅادھر، ادھر۔ ۔ ۔“ ن لیگ کے کنونشن میں شہری ایسی چیز لے گیا کہ ...
”یہ کیا ہے ، لاﺅادھر، ادھر۔ ۔ ۔“ ن لیگ کے کنونشن میں شہری ایسی چیز لے گیا کہ مریم نواز بھی دیکھ کر حیران رہ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن کا اہتمام کیا جس سے مریم نواز نے خصوصی خطاب کیا ، اس دوران ایک کنونشن میں شریک شخص ایک ترازواٹھا کر پنڈال میں لے گیا جسے دیکھتے ہی مریم نواز نے اسے اپنے پاس منگوا لیا اور کہاکہ ”یہ کیا ہے ، لاﺅادھر، ادھر لاﺅ، پھینک دو، آج گواہی دے دو، یہ کیا ہے ؟‘

مزید پڑھیں: ’مجھے آج صبح بہت تکلیف پہنچی لیکن پھر دل کو تسلی ہوگئی کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ نوازشریف کو جوتامارے جانے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، دل کی بات کہہ دی

سٹیج پر ترازو کا ایک پلڑا جھکا ہوا تھا جس پر اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہاکہ یہ پلڑا جو جھکا ہے ، یہ خالی ترازو نہیں ، یہ انصاف کا ترازو ہے اور اس کا جو پلڑا جھکا ہوا ہے ، اس میں لاڈلا بیٹھا ہے ، یہ وہ ترازو ہے جس کے اندراپنے لاڈلوں کا وزن ڈال کر نواز کیخلاف ناانصافی اور ظلم ہوا، سیٹ سے نکال دیا،نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیاگیا۔

ویڈیو دیکھئے 

مریم نواز کاکہناتھاکہ جھکے پلڑے میں لاڈلا بیٹھا ہے ، وہ اپنی منی ٹریل نہیں دے سکا، بنی گالا کا گھر ثابت نہیں کرسکا، آف شورکمپنی نکل آئی اور گھر کے کاغذات بھی جعلی نکلے ، یہ کیسا انصاف ہے ، کیااس انصاف کو ، نوازشریف کیساتھ ہونیوالی ناانصافی کو، لاڈلے پر ہونیوالے احسانات کو مانتے ہو؟ دھیان سے ایک بات سنو، نواز شریف کے اوپر دوسال سے مقدمات چل رہے ہیں، واٹس ایپ پر بنی جے آئی ٹی اور اس کے ہیروکو جانتے ہو، چھ مہینے میں کرپشن ثابت نہیں کرسکے ، اثاثے کھولنے ہیں تو پھر سب کے اثاثے کھولو، اکیلے نوازشریف کو نشانہ مت بناﺅ۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں، ایک سرے سے ۔۔ ۔ “ مریم نوازنے راولپنڈی میں خطاب شروع کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کواپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا 

انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا تھا لیکن ہمیں ایک ہفتے کی چھٹی نہیں دی گئی لیکن کوئی بات نہیں ، نوازشریف آپ کے لیے جمہوریت ، آئین کی بالادستی کیلئے لڑرہاہے ۔ ایک طرف مسلم لیگ ن کے یہ لوگ ہیں ، دوسری طرف ایک کمرہ بھی نہیں بھرسکتے، گزشتہ روز لاڈلے نے بھی ایک کنونشن سے خطاب کیا ہے ۔ ان کے پاس لوگوں کو بتانے کے لیے کچھ نہیں کیونکہ اچھی باتیں بتائی جاتی ہیں،میں بتاتی ہوں کہ تمہارے پاس کیا ہے، تمہارے پاس انگلی کے اشارے ، جھوٹ ہے ، ووٹ ڈالنے کیلئے انگوٹھے کی طاقت نہیں، سازشوں کے جال ہیں، دھرنا ہے ، لاک ڈاﺅن اور اشاروں کے پیچھے چھپنا ، ہارس ٹریڈنگ ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی