”عمران خان پر بھی جوتا حملہ لیکن۔۔۔“ نواز شریف کے بعد عمران خان کے بارے میں بھی خبر آ گئی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کارکنوں نے جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پکڑ لیا اور مار مار کر ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سابق وزیراعظم نوازشریف پر جامعہ نعیمیہ میں سیمینار کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینک دیا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ممبر سازی مہم کے دوران ایک شخص نے عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مذکورہ شخص کو پکڑ کر ایسی درگت بنائی کہ اس کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف پر جوتا۔۔۔“ عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے حوالے سے بیان جاری کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کو بھی یقین نہیں آئے گا
رپورٹ کے مطابق جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص نے اپنا نام رمضان بتایا ہے اور اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنماءنے اسے عمران خان پر جوتا پھینکنے کیلئے کہا۔