جوتا لگنے کے بعد نواز شریف نے آ ج کا سب سے بڑا دعویٰ کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ آصف علی زرداری اور عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

جوتا لگنے کے بعد نواز شریف نے آ ج کا سب سے بڑا دعویٰ کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ ...
جوتا لگنے کے بعد نواز شریف نے آ ج کا سب سے بڑا دعویٰ کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ آصف علی زرداری اور عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور حکمران جماعت ن لیگ کے قائد نواز شریف نے چیئر مین سینیٹ کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں چیئر مین سینیٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ کل ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں سے ملاقات ہوئی ،فاروق ستار اور خالد مقبول نے ووٹ کی یقین دہانی کرائی ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دھڑے کے پاس ایک اور دوسرے کے پاس 4ووٹ ہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ ہم چیئر مین سینیٹ کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ آج جامعہ نعمیہ کے دورے پر خطاب کے دوران ایک شخص نے نواز شریف کو جوتا دے مارا جس کی مذمت عمران خان اور آصف علی زرداری نے بھی کی ۔

مزید :

قومی -