یو اے ای و بحرین پر قطرکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
دوحہ(این این آئی)متحدہ عرب امارات اوربحرین پرقطرکی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا ،قطرنے امارات اوربحرین کیخلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروادی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات قطر کی مستقل سفیر شیخہ عالیہ احمد بن سیف نے بحرین اور یو اے ای کے خلاف فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کی ۔یواے ای کے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے نے 2مرتبہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی،فضائی حدودکی خلاف ورزی 14 جنوری اور25 فروری کوکی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بحرین کے فوجی طیارے نے بھی گزشتہ ماہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی جس پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اورسیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔