شہباز شریف نے گوجرا نوالہ میں ایسی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا کہ اب شہر سے کسی اور کا جیتنا بے حد مشکل ہو جائے گا

شہباز شریف نے گوجرا نوالہ میں ایسی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا کہ اب شہر سے ...
شہباز شریف نے گوجرا نوالہ میں ایسی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا کہ اب شہر سے کسی اور کا جیتنا بے حد مشکل ہو جائے گا

  

گوجرا نوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرا نوالہ کے شہریوں کو ایسا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اس شہر سے کسی اور کا جیتنا بے حد مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 

شہباز شریف نےگوجرا نوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں فتح کے بعد گوجرا نوالہ میں بھی میٹرو بس منصوبہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان اور آصف علی زرداری پر تنقید بھی کی اور کہا کہ زرداری اور نیازی نے اپنے صوبوں کو کچھ نہیں دیا جس کے باعث وہ اپنے صوبوں میں شکل دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور نیازی دن رات الزامات کی بارش کر رہے ہیں اور ان کا گٹھ جوڑ عوام کو سمجھ آ رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہترین ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ آئی ٹی سینٹر بھی بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا 

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے ہیں جن کا نتیجہ یہ ہے کہ پہلے بجلی جاتی تو آتی نہیں تھی لیکن اب جاتی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں سے بہتر کوئی منصف نہیں آپ نے اگر ن لیگ تو منتخب کیا تو پورے ملک کو انشااللہ پنجاب اور لاہور کی طرح جدید بنائیں گے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسان کوخوشحال کرے گی، ہم کسانوں کوسستی کھاداوربغیرسودقرض فراہم کررہے ہیں اور کاشتکاروں سے گندم بھی حکومت پنجاب خریدے گی۔عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیراعلی نے یوای ٹی رچناکالج کویونیورسٹی کادرجہ دینے کااعلان بھی کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ /لاہور