تیونس میں طالبہ کی ماں اور استاد کے درمیان خونی تصادم

تیونس میں طالبہ کی ماں اور استاد کے درمیان خونی تصادم
تیونس میں طالبہ کی ماں اور استاد کے درمیان خونی تصادم

  

تیونس سٹی(این این آئی)تیونس میں ایک سکول کے معلم اور طالبہ  کی ماں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی اور خونی تصادم کے واقعے نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تیونس کی وسطی گورنری سوسہ میں ایک سکول میں پیش آیا جب سکول ٹیچر نے اپنی ایک طالبہ کی ماں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرمیں ایک خاتون کو خون آلود چہرے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں کے درمیان تکرار بھی جاری ہے۔ خاتون اور سکول کے استاد کے درمیان یہ تصادم طلباء کے سرپرست حضرات کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پیدا ہوا۔

بچی کی ماں نے قلعہ الصغریٰ کے ایک پرائمر ی سکول کے استاد پر تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے برا بھلا کہنے کا الزام عائد کیا۔ اس نے بتایا کہ سکول کے استاد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کا چہرہ خون سے تر ہوگیا۔ ماں کا کہنا تھا کہ سکول ٹیچر نے پہلے اس کی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ 

مزید : عرب دنیا