شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اپنے جلسے میں کشتی بھی کر کے دکھا دی، پہلوان کو پکڑ لیا

شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اپنے جلسے میں کشتی بھی کر کے دکھا دی، پہلوان کو ...
شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اپنے جلسے میں کشتی بھی کر کے دکھا دی، پہلوان کو پکڑ لیا

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان کو داؤلگا کر چت کر کے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 

آج گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران جب ایک پہلوان سٹیج پر شہباز شریف سے ملنے کیلئے آیا تو انہوں نے گلے ملتے ہی پہلوان کو چت کر دیا لیکن پہلوان کو نیچے گرنے نہیں دیا۔شہباز شریف نے پہلوان کو پکڑ کر دوبارہ اٹھایا اور خوش ہو کر گلے بھی لگایا جس پر پہلوان بھی مسکرانے پر مجبور ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا 

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گوجرانوالہ کی روایتی پگڑی پہنائی گئی اور پہلوانوں کا روایتی گرز بھی انہیں تھمایا گیا جو انہوں نے پہلوانوں کی طرح اپنے کندھے پر بھی رکھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ