’انٹرنیٹ سے میری تصویر چرا کر ان کے ساتھ یہ شرمناک کام کردیا گیا اور پھر۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر آدمی کی تصویر کے ساتھ وہ کام کردیا گیا جو آپ نے کبھی خواتین کے ساتھ ہوتے بھی نہ دیکھا ہوگا، جان کر ہر پاکستانی مرد پریشان ہوجائے

’انٹرنیٹ سے میری تصویر چرا کر ان کے ساتھ یہ شرمناک کام کردیا گیا اور پھر۔۔۔‘ ...
’انٹرنیٹ سے میری تصویر چرا کر ان کے ساتھ یہ شرمناک کام کردیا گیا اور پھر۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر آدمی کی تصویر کے ساتھ وہ کام کردیا گیا جو آپ نے کبھی خواتین کے ساتھ ہوتے بھی نہ دیکھا ہوگا، جان کر ہر پاکستانی مرد پریشان ہوجائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر خواتین کی تصاویر چوری کرکے ان کا غلط استعمال ہونے کی گاہے خبریں آتی رہتی ہیں لیکن کسی دھوکے باز نے ایک برطانوی مرد کی تصاویر چرا کر ان کا ایسا شرمناک استعمال کر ڈالا کہ کبھی خواتین کی تصاویر کا بھی نہ کیا گیا ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کسی فراڈیئے شخص نے برطانوی شہر بریگھٹن کے سٹیو بسٹن نامی شخص کی تصاویر چوری کیں اور انہیں مختلف ڈیٹنگ ویب سائٹس پر خواتین کو جھانسہ دینے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ اس فراڈیئے نے معروف ڈیٹنگ ویب سائٹ Zooskپر ایک 60سالہ خاتون کو بھی محبت کے جال میں پھنسا کر اس سے رقم لوٹنے کی کوشش کی تاہم اس کی مشکوک حرکات پر خاتون ہوشیار ہو گئی اور اس کی پولیس کو رپورٹ کر دی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جب پولیس نے اس واردات کی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ سٹیو بسٹن کی تصاویر 2016ءسے اس شرمناک کام میں استعمال ہو رہی تھیں اور اب تک وہ دھوکے باز کئی خواتین سے رقم ہتھیا چکا تھا۔ دوسری طرف سٹیو بسٹن کو اس صورتحال کا اس وقت علم ہوا جب پولیس اس کے گھر پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”ابتداءمیں اس نے بتایا کہ وہ ڈینش امریکن ہے اور ان دنوں ہینڈن میں رہ رہا ہے لیکن دو ہفتے بعد ہی اس نے بتایا کہ وہ بحرین پہنچ گیا ہے۔ مجھے اس پر اس وقت شبہ ہوا جب اس نے ایک تصویر پوسٹ کی جس کے پس منظر میں پت جھڑ کے شکار درخت موجود تھے جو کہ برطانیہ میں پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ میں نے کئی تصاویر میں اس کی انگلی میں شادی کی انگوٹھی بھی دیکھی۔ اس نے مجھے بتایا کہ بحرین میں اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اس کی گاڑی کی ٹکر سے دو لوگوں کی ہلاکت ہو گئی ہے، اسے عدالت سے باہر معاملہ طے کرنے کے لیے 8ہزار پاﺅنڈز کی ضرورت ہے۔ مجھے جب یہ تمام معاملہ مشکوک لگا تو میں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ