بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں سلواوور ریٹ،سری لنکن کپتان پر 2میچز کی پابندی عائد
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے سری لنکا کے کپتان دنیش چندی مل پر دو ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پر پابندی لگا دی۔
BREAKING: Dinesh Chandimal has been suspended for two T20Is, after being found guilty of a serious over-rate offence in Saturday's match against Bangladesh.https://t.co/MyS6idOCZY pic.twitter.com/MK1SyxmWhy
— ICC (@ICC) March 11, 2018
آئی سی سی کا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ سری لنکن کپتان گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں سلواوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے جس کی وجہ سے ان پر آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد5وکٹوں سے شکست دی تھی۔
خیال رہے ندہاس تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں سری لنکا کو اپنے اگلے دو میچز12مارچ کو بھارت جبکہ 16مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے ہیں جس میں ان کی ٹیم کوچندی مل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔اب تک سری لنکا ا س سیریز میں دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں کامیابی جبکہ دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا تھا۔