نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی موبائل فوٹیج سامنے آ گئی، جوتا کس نے پھینکا اور ہاتھ کھڑے کر کے کیا نعرہ لگایا؟ وہ سب کچھ بھی پتہ چل گیا جو نیوز چینل نہ دکھا سکے

نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی موبائل فوٹیج سامنے آ گئی، جوتا کس نے پھینکا اور ...
نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی موبائل فوٹیج سامنے آ گئی، جوتا کس نے پھینکا اور ہاتھ کھڑے کر کے کیا نعرہ لگایا؟ وہ سب کچھ بھی پتہ چل گیا جو نیوز چینل نہ دکھا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی موبائل فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لال ٹوپی پہنے ہوئے شخص نے ہی ان پر جوتا پھینکا اور پھر سٹیج پر چڑھ کر ایسا نعرہ لگایا کہ دیکھنے والوں کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ اس کا تعلق ممکنہ طور پر کس پارٹی کیساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف پر جوتا۔۔۔“ عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے حوالے سے بیان جاری کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کو بھی یقین نہیں آئے گا 
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو مختلف زاوئیے سے بنی ہوئی ہے جو ٹی وی سکرینوں پر نہیں چلی۔ اس ویڈیو میں جوتا پھینکنے والا شخص واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی وہ سٹیج پر چڑھ کر دونوں ہاتھ بلند کرتے ہوئے ’لبیک، لبیک یا رسول ﷺ“ کا نعرہ بلند کرتا ہے۔


یہ نعرہ سن کر ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ غالب امکان یہی ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق مذہبی جماعت تحریک لبیک کیساتھ ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات میں ہی معلوم ہو سکیں گے۔