فلسطینی سکول بس پر یہودی شرپسندوں کا حملہ،متعدد بچے زخمی

فلسطینی سکول بس پر یہودی شرپسندوں کا حملہ،متعدد بچے زخمی
فلسطینی سکول بس پر یہودی شرپسندوں کا حملہ،متعدد بچے زخمی

  

سلفیت (اے این این )فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے شہر سلفیت میں وادی قانا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی سکول بس پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس میں سوار متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کار اپنی گاڑیوں پر سوار تھے، انہوں نے بچوں کو سکول سے واپس لانے والی بس پر سنگ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سلفیت کے مغرب میں دیر استیا کے مقام پر پیش آیا جبکہ یہودیوں نے کافی دیر تک فلسطینی سکول بس روکے رکھی۔

مزید : بین الاقوامی