’اپنی بیٹی کے جسم سے یہ چیز نکالنے کے لئے باپ نے اس کا ریپ کر کے اسے قتل کر ڈالا‘ عدالت میں ایسا انکشاف کہ ہر شخص کانپ اُٹھا

’اپنی بیٹی کے جسم سے یہ چیز نکالنے کے لئے باپ نے اس کا ریپ کر کے اسے قتل کر ...

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کر ڈالا اور جب عدالت میں اس نے اپنی اس گھناﺅنی واردات کی وجہ بتائی تو وہاں موجود ہر شخص کانپ اٹھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی فراﺅنفیلڈ ڈسٹرکٹ کوٹ میں اس 50سالہ ملزم نے بتایا کہ ”میری بیٹی پر آسیب کا سایہ تھا، اس کے جسم سے بدروحوں کو نکالنے کے لیے میں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اسے مارڈالا۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ”ملزم کی 25سالہ بیٹی ذہنی معذور تھی۔ اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے پیٹ میں لاتیں مار مار کر اسے جان سے مارڈالا۔“ ملزم نے اس ہولناک واردات کی ویڈیو بھی بنائی جو پراسیکیوٹرز نے عدالت میں پیش کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی زمین پر پڑی ہوتی ہے اور ملزم اس کے اوپر کھڑا ہو کر بے رحمی کے ساتھ اس کے پیٹ میں لاتیں مار رہا ہوتا ہے۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ ”اس شخص نے اپنی بیٹی کو اس بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارا جیسے کوئی کاکروچ کو مارتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...