’اگر ضرورت پڑی تو ہم عدالت کے ساتھ۔۔۔‘ آرمی چیف نے دبنگ اعلان کردیا، جان کر نواز شریف کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے گی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کے فیصلے میں میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد سے وہ عدالت کو مسلسل ہدف تنقید بنائے ہوئے ہیں جس سے تاثر مل رہا ہے کہ وہ محاذ آرائی کی سیاست کی شروعات کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے ایسا دبنگ اعلان کر دیا گیا ہے کہ جان کر میاں نواز شریف کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔ ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے میڈیا پرسنز کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر ضرورت پڑی تو ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں نے اس ملک میں جمہوریت کا تحفظ کیا ہے، میں جمہوریت کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن عدالت کے توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ملک میں ایک افراتفری پھیل جائے گی۔“
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ”اگر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو تمام اداروں (پارلیمنٹ، عدلیہ اور فوج)کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔“ غیر ریاستی عناصر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تشدد کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہو، ہم کسی نان سٹیٹ ایکٹر کو کسی بھی طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا پاکستان کو ایک نارمل ملک سمجھے تو ہمیں تمام پرتشدد شدت پسندوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔“