’ایک دفعہ ایک مسافر کو پکڑا، سامان کی تلاشی لی تو باداموں کے اندر چھپی ایسی چیز مل گئی کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا، ان کے اندر۔۔۔‘ دبئی کسٹم اہلکار نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کوئی ایسا بھی کرسکتا ہے

’ایک دفعہ ایک مسافر کو پکڑا، سامان کی تلاشی لی تو باداموں کے اندر چھپی ایسی ...
’ایک دفعہ ایک مسافر کو پکڑا، سامان کی تلاشی لی تو باداموں کے اندر چھپی ایسی چیز مل گئی کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا، ان کے اندر۔۔۔‘ دبئی کسٹم اہلکار نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کوئی ایسا بھی کرسکتا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) جوں جوں ایئرپورٹس پر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ویسے ہی سمگلرز بھی واردات کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں۔ ایسے ہی دبئی ایئرپورٹ کے ایک کسٹم آفیسر نے منشیات کی ایک واردات کی ایسی کہانی بیان کی ہے کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسٹم آفیسر کرنل مفتاح نے بتایا ہے کہ ”ایک بار ہم نے ایک مسافر کو مشکوک سمجھ کر پکڑا، جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے کچھ بھی نہ نکلا، تاہم ہمیں یقین تھا کہ اس کے پاس کچھ غیرقانونی چیز موجود ہے۔ اس کے سامان میں بادام بھی شامل تھے جن پر پہلے تو کسی کو شک نہ گزرا لیکن باقی سامان سے کچھ برآمد نہ ہونے پر جب بادام توڑے گئے تو ان کے اندر سے ہیروئن برآمد ہو گئی۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کرنل مفتاح کا کہنا تھا کہ ”باداموں کو اس طریقے سے بند کیا گیا تھا کہ جیسے انہیں توڑا ہی نہ گیا ہو۔ سمگلنگ کے اس نئے طریقے نے ہمیں پریشان کرکے رکھ دیا۔“ ایک اور کسٹم آفیسر میجر علی سعید الیماحی کا کہنا تھا کہ ”ایک بار ایک شخص گیس سلنڈر میں منشیات چھپا کر لے آیا۔ یہ شخص چونکہ سڑک کے راستے متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا تھا چنانچہ سلنڈر کو لیجانے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں جب وہ ایک فارم ہاﺅس پر سلنڈر سے منشیات نکالنے کی کوشش کر رہا تھا تو سلنڈر پھٹ گیا اور سمگلر اور اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یہ لوگ سلنڈر میں منشیات سمگل کرکے لائے تھے اور اسے نکالتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا