دل پر پتھر رکھ کر والد کے قاتلوں کومعاف کر دیا ،کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا: راہول گاندھی

دل پر پتھر رکھ کر والد کے قاتلوں کومعاف کر دیا ،کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا: ...
دل پر پتھر رکھ کر والد کے قاتلوں کومعاف کر دیا ،کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا: راہول گاندھی

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کے آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اور اْن کی بہن پریانکا اپنے والد کے قاتلوں کو ’’معاف‘‘ کرچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہناتھا کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا،وجہ چاہے کچھ بھی ہو،میں کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت افسردہ اور تکلیف میں رہے اور کئی برس تک غصہ بھی رہا لیکن کسی طرح اْنہیں مکمل معاف کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...