پیپلزپارٹی نے ر ضاربانی کونامزد نہ کیاتواپنا امیدوارلائیں گے:مشاہد اللہ

پیپلزپارٹی نے ر ضاربانی کونامزد نہ کیاتواپنا امیدوارلائیں گے:مشاہد اللہ
پیپلزپارٹی نے ر ضاربانی کونامزد نہ کیاتواپنا امیدوارلائیں گے:مشاہد اللہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے رضا ربانی کی نامزدگی کا انتظار ہے اگر انہوں نے ان کو نامزد نہ کیا تو ہم اپنا امیدوار سامنے لائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مشاہد اللہ خان کا کہنا تھاکہ اتحادیوں سے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے چیئرمین سینیٹ ہمارااورڈپٹی چیئرمین اتحادیوں کاہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی زبان پرقائم رہنے والے شخص ہیں وہ اس حوالے سے مشاورت کے لئے کل بھی اسلام آباد آئیں گے۔مشاہد اللہ خان کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی زبان نازیباہے کا رکنوں کاقصور نہیں جب سے یہ جماعت سیاست میں آئی سیاسی کلچر میں بدتمیزی آگئی ہے۔بلوچستان کے سینٹ چیرمین کی خبروں پر ان کا کہناتھا کہ انہیں وہی لوگ آگے لے کر آرہے ہیں جو اس سے قبل یہ کام کرتے رہیں ہیں،بلوچستان کے لوگوں کو خریدا جارہا ہے عمران خان اپنے لوگوں کو سنبھالیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد