”مجھے ن لیگ کے اس آدمی نے عمران خان پرجوتا پھینکنے بھیجا تھا۔۔۔“ پکڑے جانے والے شخص کے بیان نے تہلکہ برپا کر دیا

”مجھے ن لیگ کے اس آدمی نے عمران خان پرجوتا پھینکنے بھیجا تھا۔۔۔“ پکڑے جانے ...
”مجھے ن لیگ کے اس آدمی نے عمران خان پرجوتا پھینکنے بھیجا تھا۔۔۔“ پکڑے جانے والے شخص کے بیان نے تہلکہ برپا کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسے رانا ثناءاللہ کے داماد رانا شہریار نے عمران خان کو جوتا مارنے کیلئے بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران خان پر بھی جوتا حملہ لیکن۔۔۔“ نواز شریف کے بعد عمران خان کے بارے میں بھی خبر آ گئی 

مرزا رمضان نامی یہ شخص حاجی آباد مین بازار کا رہائشی ہے جس نے عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر جوتا پھینکنے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنان نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارکنوں نے اسے پکڑے کر خوب درگت بنائی اور اب اس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ اسے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے داماد رانا شہریار نے جوتا مارنے کیلئے بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 

انٹرویو کرنے والے شخص نے مرزا رمضان سے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر وہ دوبارہ یہ بتائے جس پر اس نے کلمہ پڑھتے ہوئے اپنے الفاظ دہرائے۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ مجھے اس کام کے پیسے نہیں دئیے گئے۔ مذکورہ شخص نے کہا کہ مجھے انہوں نے ہی بھیجا ہے، آپ میرا فیس بک اکاﺅنٹ کھول کر دیکھ لیں، وہاں میری ان سب کیساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /فیصل آباد /لاہور