بیٹے کی کوریج کرنے پرکرینہ میڈیا پرسخت برہم

بیٹے کی کوریج کرنے پرکرینہ میڈیا پرسخت برہم
بیٹے کی کوریج کرنے پرکرینہ میڈیا پرسخت برہم

ممبئی (اے این این )بالی ووڈ کی بیبو کرینہ اوراداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، تاہم اب اداکارہ بیٹے کی تصاویراوراس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرنے پرخوب برہم ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپورکا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل پسند نہیں ہے جس طرح تیمورکی تصاویراوراس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرکے خبروں کی زینت بنایا جاتا ہے، وہ کیا کھاتا ہے؟ کہاں جاتا ہے؟کیا پہنتا یا پھراس کے ہیئر سٹائل پر بار بار بات کرنا اب برا لگتا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وہ اس ٹرینڈ کو کیسے روکیں؟ کیونکہ وہ محض ابھی 14 ماہ کا ہے۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب تیمور بھی اس ٹرینڈ کا عادی ہوگیا ہے کیونکہ جب اس کی مختلف تصاویر کا موازنہ کرتی ہوں تو وہ بھی اب پوزدے کر تصویریں کھنچواتا ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...