محمد شامی پر اہلیہ کے الزامات کے بعد حسین جہان کا پہلا شوہر بھی میدان میں آ گیا، یہ کون ہے ، کیا کرتا ہے اور اس کا کیا کہنا ہے؟ جان کر بھارتیوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

محمد شامی پر اہلیہ کے الزامات کے بعد حسین جہان کا پہلا شوہر بھی میدان میں آ ...
محمد شامی پر اہلیہ کے الزامات کے بعد حسین جہان کا پہلا شوہر بھی میدان میں آ گیا، یہ کون ہے ، کیا کرتا ہے اور اس کا کیا کہنا ہے؟ جان کر بھارتیوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے شوہر پر متعدد لڑکیوں کیساتھ تعلقات کے الزامات عائد کرتے ہوئے لڑکیوں کیساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے تو بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 

حسین جہان کے دعوﺅں اور انکشافات کے بعد ہر روز نت نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں اور اب حسین جہان کے پہلا شوہر سیف الدین میدان میں آ گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ حسین جہان دولت اور شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون ہے۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ حسین جہان نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ وہ ایک حوصلہ مند خاتون ہے لیکن اب میرا اس کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا 

حسین جہان اور سیف الدین کی 2002ءمیں شادی ہوئی تھی اور بعد ازاں کچھ وجوہات کی بناءپر دونوں میں طلاق ہو گئی۔ حسین جہان تعلیم میں بہت اچھی تھی اور سیف الدین انہیں تب سے پسند کرتا تھا جب دونوں دسویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی دسویں کلاس میں پڑھتی ہے جبکہ دوسری چھٹی کلاس کی طالبہ ہے اور دونوں ہی وقتاً فوقتاً اپنی ماں سے ملتی رہتی ہیں۔ سیف الدین ”بابو سٹور“ کے نام سے سٹیشنری کی دکان چلاتا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل