لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا فیصلہ سپر اوور میں

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا فیصلہ سپر اوور میں
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا فیصلہ سپر اوور میں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ تھری کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں قلندرز کامیاب رہی ۔

164رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور ڈیوچ میدان میں آئے ،26کے مجموعے پرقلندرز کو پہلا نقصان ہوا جب ڈیوچ محمد عرفان کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے انہوںنے 24رنز بنائے ،اس کے بعد آغا سلمان نے فخرزمان کے ساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشنز کو مستحکم بنانے میں اپنا کردا دا کیا،فخر زمان26گیندوں پر28رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔سنیل ایک بار پھر ناکام رہے اور محض 6رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔اس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندرز یہ میچ آسانی سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے گی لیکن 138کے مجموعے پر آغا سلمان 50رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے،140پر ہی میکولم واپس چلے گئے،141پرسہیل خان بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے ان کا کیچ پکڑتے ہوئے کپتان عماد وسیم زخمی ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے ،میچ میں سنسنی خیزی اس وقت اپنی آخری حد تک چلی گئی جب 160پر میکگلنرتھ چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے ،بات یہاں تک ختم نہیں ہوئی میچ کے آخری بال پرلاہور قلندرز کو جیت کے لئے تین رنز درکار تھے ،لیکن سہیل اختر نے جو ہٹ لگائی اسے باﺅنڈری پر دبوچ لیا گیا لیکن یہ گیند نو بال پائی گئی ،ایک بار پھر قلندرز کو ایک بال پر دو رنز درکار تھے لیکن صرف ایک ہی رنز بن سکا اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں چلا گیا۔سپراوورز میں قلندرز نے ایک وکٹ کے نقصان 11رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی 8رنز ہی بناپائی۔

اس سے قبل

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کرکراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، کراچی کی طرف سمنز اور ڈینلی میدان میں آئے 19کے مجموعے پر ڈینلی تو 3رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے لیکن بابر اعظم اور سمنز نے اپنا سفر جاری رکھا اور مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔سمنز نے تیز ترین اننگ کھیلتے ہوئے 39گیندوں پر55رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 8چوکے شامل ہیں ان کی وکٹ سہیل خان کے حصے آئی۔124رنز پر کراچی کنگز کی تیسری وکٹ پڑی جب انگرام12رنز بنانے کے بعد سہیل خان کے ہاتھو ں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔کراچی کنگز کے بابر اعظم 61رنز بنانے کے بعد سہیل خان کا شکار بنے اور شاہد آفریدی تاریخ کو دہراتے ہوئے پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد اگلی بال پر شاہین شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ۔

وا ضح پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی ہے جبکہ کراچی کنگز 9پوائنٹس کے ساتھ  پوائنٹس ٹیبل میں  تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

آج پی ایس ایل میں کوئی ریسٹ ڈے ہے جبکہ کل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم میچ ہوگا جوپاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل /PSL /اہم خبریں /PSL News Update