احسن خان اشتہاری اداروں کے لئے اولین ترجیح بن گئے

احسن خان اشتہاری اداروں کے لئے اولین ترجیح بن گئے
احسن خان اشتہاری اداروں کے لئے اولین ترجیح بن گئے

کراچی (یو این پی)اداکار و ماڈل احسن خان اشتہاری اداروں کے لئے اولین ترجیح بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اب تک احسن خان کئی مختلف اداروں کی کمرشل فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ کچھ کا نیا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت احسن خان اشتہاری اداروں کے لئے ہی ہارٹ کیک نہیں بنے ہوئے بلکہ پروڈیوسرز کی اولین ترجیح بھی بن گئے ہیں ۔ان کے قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ فلموں و شوز کے بعد وہ کرکٹ میچز کیلئے وقت دے رہے ہیں جبکہ پی ایس ایل کے میچز میں بھی ان کی خاصی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

آج کل احسن خان فلم ’’رہبرا ‘‘ مکمل کرانے میں مصروف ہیں اس کے علاوہ نئی سیریل آنگن لاہور میں مکمل کراچکے ہیں جس میں ان کے ہمراہ ماورا حسین مرکزی کردار اداکررہی ہیں اس کردار کو ماہرہ خان نے کرنا تھا جو فلموں میں مصروفیات کی بنا پر نہ کرسکیں جس کے باعث اس سیریل کا آغاز کئی ماہ تک نہیں ہوسکا تھا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...