بھارتی ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے دبنگ اعلان کرکے بھارتی وزیر اعظم مودی کی نیندیں اڑا دیں

بھارتی ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے دبنگ اعلان کرکے بھارتی وزیر اعظم ...
بھارتی ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے دبنگ اعلان کرکے بھارتی وزیر اعظم مودی کی نیندیں اڑا دیں

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آل انڈیا مجلس اتحاد السلمین کے سربراہ اور ممبر لوک سبھااسدالدین اویسی نے ایک بار پھر بھارتی حکومت کو للکارتے ہوئے دبنگ لہجے میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ مہاتما گاندھی کے قاتل نتھوگوڈسے کو دہشت گرد قرار دے سکے جبکہ وہ بھارت کا سب سے بڑا دہشت گرد تھا جس نے بھارتیوں کے باپو کو قتل کیا ۔میں نتھو رام کو دہشت گرد کہتا ہوں اگر کسی میں جرات ہے تو میرے اس بیان پر مجھے نوٹس دے کر دیکھے ۔ انہوں نے پونہ میں ایک عوامی اجتماع کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے کبھی بھارت کا سودا نہیں کیا جبکہ مسلمانوں کو ستر سالوں سے دھمکایا جارہا اور دہشت گرد کہا جارہا ہے لیکن اب ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ہمارا جینا مرنا اب یہیں ہوگا ۔

حیدرا آباد سے منتخب ممبر لوک سبھا اسدالدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم کوٹارگٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی اپنی آنکھیں اور اپنا دماغ کھولو۔تم مسلمان عورتوں کے خیر خواہ نہیں ہو ۔تم ہمارے دشمن ہو اور ہمارے لئے انصاف کا راستہ بند کررہے ہو۔لیکن ہم تہماری چلنے نہیں دیں گے ۔

مزید : بین الاقوامی