چیئرمین سینیٹ، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

چیئرمین سینیٹ، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، ...
چیئرمین سینیٹ، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آفریدی نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دیں، 19 سالہ نوجوان کو آﺅٹ کر کے اسے ایسا اشارہ کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، نوجوان کا کیا حال ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیساتھ مقابلہ کرے گا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت بڑی قربانی دے کر بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کے مسائل حل ہوں، اور ہم مل کر ہی مسائل حل کر سکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رضاربانی کیلئے میرا دوسر ا پلان ہے ، رضا ربنی کو ٹاسک دئیے ہیں 2018ءکے الیکشن میں آپ دیکھیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کیلئے اپنی چیئرمین شپ کی قربانی دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ آصف علی ز رداری بلوچستان آئے تو ہم نے اپنی بات ان کے سامنے رکھی۔ انہوں نے پہلے بھی بلوچستان کیلئے کام کیا ہے، اٹھارہویں ترمیم ہو یا پھر بلوچستان پیکیج، جو کہ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا، اب بھی انہوں نے بلوچستان کیلئے قربانی دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ بن جانے سے مسائل تو حل نہیں ہوں گے لیکن احساس محرومی کا مداوا ضرور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا 

آج ہم پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے اتنی بڑی قربانی دی ہے، بلوچستان بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور آج انہوں نے بلوچستان کے دل جیت لئے ہیں، میں بلاول اور آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پیپلز پارٹی نے جس طرح دل بڑا کر کے بلوچستان کیلئے قربانی دی، اب بلوچستان کے سینیٹرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسے کامیاب بنائیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی