شام محفوظ نہیں،فی الحال مہاجرین واپس نہیں جا سکتے:اقوام متحدہ 

شام محفوظ نہیں،فی الحال مہاجرین واپس نہیں جا سکتے:اقوام متحدہ 
شام محفوظ نہیں،فی الحال مہاجرین واپس نہیں جا سکتے:اقوام متحدہ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہاہے کہ شام کی صورت حال فی الحال اس قابل نہیں کہ مہاجرین واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ شام میں اب بھی حالات خطرناک اور غیرمحفوظ ہونے کا پتا دے رہے ہیں اور ایسی صورت حال میں مہاجرین کی واپسی کی بات کرنا، قبل از وقت ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک کانفرنس میں کہاکہ ہمارے سروے کے مطابق لبنان میں موجود شامی مہاجرین میں سے قریب89 فیصد وہ ہیں، جو شام واپس جانا چاہتے ہیں، تاہم قریب ان تمام کا کہنا ہے کہ ایسا فوری طور پر ممکن نہیں۔گرانڈی کے مطابق شام کے بعض حصے کسی حد تک پرامن ہو چکے ہیں، تاہم فی الحال مہاجرین کی واپسی کی بات کرنا قبل از وقت ہے۔ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ادلب میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ جنوب میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ عفرین میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ کرد اکثریتی علاقوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟یہ تمام علاقے انتہائی غیریقینی صورت حال کا شکار ہیں اور لوگ ان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی