پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نے ا پنا فیصلہ کیا،سب جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا:احسن اقبال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نے ا پنا فیصلہ کیاسب جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا،وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا؟یہ سارا منظر ملک اور جمہوریت کی خد مت نہیں, کھیل پوری قوم کو سمجھ آرہا ہے۔
لاہور میں میڈیاسے گفتگومیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے خوشی ہوتی کہ پیپلز پارٹی رضاربانی کے نام پر اتفاق کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تبدیلی کسی شفاف تبدیلی کا نام نہیں ہے وہاں ن لیگ کی حکومت کیسے اور کیونکرتبدیل ہوئی نہیں کہنا چاہتا۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ نواز شریف نے د و ٹوک موقف اپنایاہے کہ 70سال کے کھیل کوتبدیل کرناہوگا،ہمارے ہمسایہ ملک میں اقتصادی ترقی کی دوڑلگی ہے د نیابھرکے ر ہ نما آرہے ہیں ا ور ہمارے لوگ اپنے مخالفین کے کھیل کو ایندھن فراہم کررہے ہیں۔
خیال رہے ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمرا ہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے بلوچستان سے آزاد منتخب ہونے والے صادق سنجرانی کی حمایت کرے گی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے سلیم مانڈ وی والا امیدوار ہوں گے۔