بھارت،فرانس ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کے لیے اپنے بحری اڈے کھولیں گے

بھارت،فرانس ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کے لیے اپنے بحری اڈے کھولیں گے
بھارت،فرانس ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کے لیے اپنے بحری اڈے کھولیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(این این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے دورے پر آئے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے درمیان باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ملکوں نے سیکیورٹی، جوہری توانائی اور خفیہ اطلاعات کے تحفظ کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری میں اضافہ کی غرض سے 14 معاہدوں پر دستخط کیے۔ 

بھارتی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں کے مابین دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں مضبوط تعاون ہے۔ ہماری سٹریٹجک شراکت داری اگر چہ 20 سال پرانی ہے لیکن دونوں ملکوں میں روحانی اشتراک صدیوں پرانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں خطہ بحر ہند امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے اہم رول ادا کرنے والا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہم نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی