فلپائنی پولیس کے اعلی ترین اہلکاروں کے اختیارات میں غیرمعمولی اضافہ

فلپائنی پولیس کے اعلی ترین اہلکاروں کے اختیارات میں غیرمعمولی اضافہ
فلپائنی پولیس کے اعلی ترین اہلکاروں کے اختیارات میں غیرمعمولی اضافہ

  

منیلا(این این آئی)فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ملکی پولیس کے سربراہ اور دو دوسرے اعلی ترین اہلکاروں کے اختیارات میں غیر معمولی اضافے کے قانون کی منظوری دے دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی دفتر کے ترجمان نے بتایاکہ اس قانون کے تحت فوجداری معاملات کا حل بھی جلد حاصل ہو سکے گا۔ اس قانون کے تحت سینیئر پولیس اہلکار صدر ڈوٹیرٹے کے ناقدین پر بھی فوجداری مقدمات درج کر سکیں گے۔ ادھرنئے قانون کی منظوری اور نفاذ پر فلپائنی انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنوں نے شدید تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ فلپائنی صدر نے گزشتہ 20ماہ سے منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف انتہائی خونی مہم شروع کر رکھی ہے۔

مزید : بین الاقوامی