پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار

پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار
پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار

  

پورٹ ایلزبتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ اور آسٹریلیاکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک کینگروز نے اپنی دوسری اننگ میں 5وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بناتے ہوئے 41رنز کی برتری حاصل کر لی۔

کھیل کے تیسر ے دن کا آغاز ساﺅتھ افریقہ نے 263رنز 7کھلاڑی آﺅٹ پردوبارہ شروع کی تو ان کی آٹھویں وکٹ311پر گری جب پھلیندر36رنز بنانے کے بعد پیٹ کیومز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اس کے بعد کیشو مہاراج نے ٹیم کے مجموعے میں قیمیتی 30رنز کا اضافہ کیا وہ جوش ہیزولڈ کاشکار بنے ان کی آخری وکٹ لنگی نگیدی کی 382پر گری انہوں نے 5رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کیومز نے 3،جوش ہیزولڈ اور مچل مارش نے 2,2جبکہ نیتھن لائن اور مچل سٹارک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم جب دوسری اننگ میں بیٹنگ پر آئی تو اسے 139رنز کاخسارہ تھاجس کا دباو ان پر دن کے اختتام تک رہا،عثمان خواجہ کے 75رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خوا رنز نہ بنا سکاجبکہ ان کے مجموعہ 5وکٹوں کے نقصان پر180رنز رہا ۔کریز پر مچل مارش39اور ٹیم پین5رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے کگیسو ربدا نے 3 جبکہ کیشو مہاراج اور لنگی نگیدی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل