سعودی عرب برطانیہ سے 50جدید جنگی طیارے خریدے گا،معاہدہ طے پاگیا 

سعودی عرب برطانیہ سے 50جدید جنگی طیارے خریدے گا،معاہدہ طے پاگیا 
سعودی عرب برطانیہ سے 50جدید جنگی طیارے خریدے گا،معاہدہ طے پاگیا 

ریاض(این این آئی)سعودی عرب برطانیہ سے 50جدید جنگی طیارے خریدے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق معاہدے کی منظوری سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ برطانیہ کے آخری دن دی گئی ، برطانوی جدید جنگی طیارے ٹائیفون کو فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کے مساوی قرار دیا جاتا ہے۔ اب تک ٹائیفون کے خریداروں میں آسٹریا، کویت، عْمان اور سعودی عرب شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس خلیجی ریاست قطر نے بھی دو درجن ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کی ڈیل طے کی تھی۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...