شام کے محصور زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں خوراک پہنچنا شروع ہو گئی

شام کے محصور زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں خوراک پہنچنا شروع ہو گئی
شام کے محصور زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں خوراک پہنچنا شروع ہو گئی

  

دمشق(این این آئی)خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں امدادی اداروں کی جانب سے خوراک پہنچنے لگی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں امدادی اداروں کی جانب سے خوراک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے دوسری جانب اس علاقے پر شامی فوج کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس علاقے میں 18 فروری سے جاری شامی فوج کے حملوں میں تقریبا 950 شہری مارے جا چکے ہیں اوراسی علاقے سے القاعدہ کے ساتھ وابستگی رکھنے والے شامی باغیوں کے گروپ حیات التحریر شام کے کارکنوں نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ دوسرے مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 4 لاکھ کے قریب آبادی کے شہر مشرقی غوطہ کا محاصرہ شامی فوج نے سنہ2013 سے کر رکھا ہے۔

مزید : بین الاقوامی