معذور فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں 25 روز سے بھوک ہڑتال

معذور فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں 25 روز سے بھوک ہڑتال
معذور فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں 25 روز سے بھوک ہڑتال

رام اللہ(این این آئی)اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری نے دوران حراست مظالم کے خلاف مسلسل 25 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق جلبوع جیل میں قید 35 سالہ’’ امیر اسعد ‘‘نے 25 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسیرکا تعلق اندرون فلسطین کے علاقے کفر کنا سے ہے۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امیر اسعد نے 2012 کو حراست میں لیا تھا، وہ معذور ہونے کے باعث وہیل چیئر پرہیں۔انسانی حقوق گروپ کا کہناتھا کہ اسیراسعد نے مطالبہ کیا کہ اسے جیل کے وارڈ نمبر1 میں منتقل کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسیر کی صحت کافی پیچیدہ ہے مگر صہیونی جیلر اس کے مطالبے کو مسلسل نظرانداز کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...