چیئر مین پر ائس کمیٹی کے اتوار بازاروں پر چھاپے ، غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر برہم

چیئر مین پر ائس کمیٹی کے اتوار بازاروں پر چھاپے ، غیر معیاری اشیاء کی فروخت ...

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین پرائس کنٹر ول کمیٹی پنجاب چوہدری محمد اکرم نے عوامی شکایات پر اچانک واپڈا ٹاؤن ، شاد مان میں اتوار بازار وں میں اچانک چھاپے مارے۔ سکیورٹی کے ناقص انتظامات،بدبو دار، ناقص اور غیر معیاری سبزیوں و پھل پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ ایسے بازاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ پر حیرت ہے کہ اس کی ناک کے نیچے عرصہ دراز سے واپڈا ٹاؤن میں قائم خود ساختہ بازار کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ سرکاری سطح پر چار اتورا بازار اور13ماڈل بازار قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے شادمان بازار میں ڈیوٹی پر موجود تما م متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی حاضری بھی چیک کی اور غیر حاضر کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے جرمانہ بھی کیا۔انہوں نے شادمان اتوار بازار میں ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور 20دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے اور 6سٹال ہولڈروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائیں۔

لاہور(اپنے نمائندے سے،نیوز رپورٹر) بیگم کوٹ اتوار بازار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گیا ، 20روپے والالال ٹماٹر نایاب نے کے بعد115روپے کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔ وحدت روڈ کے ذخیرہ اندوزوں کی چالاکی خریداروں کو ایک کلو سے زائد ٹماٹر کی فروخت بند کر دی اور جو ٹماٹر کھانے کے قابل بھی نہیں تو ان کو بھی فروخت کرنے لگے کچھ دکانداروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ کیا جا رہا ہے کیونکہ انتظامیہ کے کچھ لوگ آ کر ہم سے حصہ مانگتے ہیں اس لئے ہم نے ٹماٹر کے ریٹ بڑھائے ہوئے ہیں۔سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے کلو اضافے سے شہری پریشان ہو گئے۔، لہسن 20 روپے کے اضافے سے 70 روپے جبکہ لیموں دیسی 20 روپے کے اضافے سے280روپے کلو ہوگیا۔180، گاجر 60 ، بند گوبھی 40 چقندر 80، پودینہ فی گھٹی 20، بڑا گوشت 360روپے، مٹر70، بیگن 60، سبز پیاز پاؤ 60 ، کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔

لاہور کے شہری پھلوں کے معیار سے تو مطمئن ہیں لیکن قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ کی نسبت اتوار بازار میں ریٹ کا فرق ضرور ہے لیکن یہ فرق پچھلے ہفتے کی نسبت اس بار جیب پربہت بھاری پڑ رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1